اردو

urdu

ETV Bharat / state

فلم شکارا کے خلاف عرضی دائر کرنے پر عوام کا ردعمل - جموں و کشمیر ہائی کورٹ

جموں و کشمیر ہائی کورٹ میں فلم ' شکارہ' کی ریلیز کے خلاف عرضی دائر کی گئی ہے۔

فلم شکارا کے خلاف عرضی دائر کرنے پر عوام کا ردعمل
فلم شکارا کے خلاف عرضی دائر کرنے پر عوام کا ردعمل

By

Published : Feb 5, 2020, 6:02 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 7:13 AM IST

مفاد عامہ کی عرضی میں کہا گیا ہے کہ ودھو ونود چوپڑا کی فلم شکارا میں فرقہ وارانہ مواد شامل ہے اور اس میں کشمیری مسلمانوں کو انتہائی منفی انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

فلم شکارا کے خلاف عرضی دائر کرنے پر عوام کا ردعمل

درخواست کشمیری پنڈتوں اور کشمیر کے بارے میں جھوٹے حقائق ظاہر کرنے پر صحافی ماجد حیدری، سماجی کارکن افتخار احمد مصغر اور سیاسی کارکن عرفان حافظ لون کی طرف سے دائر کی گئی ہے۔

اس فلم کے حوالے سے جب ہم نے کشمیر میں رہ رہے لوگوں سے پوچھا تو انکا کہنا تھا کہ فلم ابھی ریلیز نہیں ہوئی ہے تاہم فلم کے ٹریلر، پروموز اور ہدایتکار کے بیانات سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ یہ فلم کشمیر کے امن و امان کو خراب کرنے کا مدہ رکھتی ہے۔

انہوں مزید کہا کہ کشمیر کے لوگوں نے ہمیشہ سے ہی پنڈت مسلمان بھائی چارے قائم رکھا ہے ۔ ہمیں آج بھی اس بات کا افسوس ہے ہم نے کبھی ایسا نہیں چاہا تھا کہ پنڈت یہاں سے بھاگ جائیں، ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا ۔

انہوں نے ہائی کورٹ سے اپیل کی ہے کہ وہ اس فلم کی اچھی طرح سکریننگ کرے جس سے یہاں کے امن میں خلل پیدا نہ ہو ۔

خیال رہے کہ جنوری ماہ کی 18 تاریخ کو فلم کی خصوصی اسکریننگ کے دوران فلم کے ڈائریکٹر ونود چوپڑا نے کہا تھا کہ فلم سے وابستہ ان کے عملے کے نصف افراد مقامی مسلمان تھے جو اس موضوع سے واقف تھے ۔

واضح رہے کہ 'شکارہ' 1990 کی وادی سے کشمیری پنڈتوں کی ان کہی کہانی کے بارے میں ہے۔ فلم شکارہ 7 فروری 2020 کو ریلیز کی جائے گی۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 7:13 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details