نریندر مودی کے یوم پیدائش کے سلسلے میں شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے بیسیوں کارکنان نے ایک ریلی کا اہتمام کیا، جو بی جے پی ضلع ہیڈکوارٹر سے ہوکر جی ایم سی ہسپتال پر اختتام پذیر ہوئی۔
اس موقعے پر پارٹی کے ایک رہنما نے وزیر اعظم کے یوم پیدائش پر ریلی میں کارکنان و لیڈران کی شرکت پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا: ’’وزیراعظم کا جنم دن جموں کشمیر میں بھی منایا گیا۔ بھارتیہ جنتا پارٹی ہمیشہ لوگوں کی بہبود کے لیے کام کرتی آ رہی ہے اور آگے بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔‘‘