اردو

urdu

ETV Bharat / state

رفیع آباد ایس ڈی ایم دفتر کی مجوزہ منتقلی پر عوام میں تشویش - عوام مجبوراً سڑکوں پر اُتر آنے کے لیے مجبور

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں رفیع آباد ایس ڈی ایم دفتر کی مجوزہ منتقلی سے عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

رفیع آباد ایس ڈی ایم دفتر کی مجوزہ منتقلی پر عوام میں تشویش
رفیع آباد ایس ڈی ایم دفتر کی مجوزہ منتقلی پر عوام میں تشویش

By

Published : Jun 23, 2020, 4:27 PM IST

ضلع بارہمولہ کے تحصیل رفیع آباد میں اس وقت لوگوں کے اندر تشویش کی لہر دوڑ گئی جب یہ بتایا گیا کہ ایس ڈی ایم کا دفتر وتر گام علاقے میں تعمیر کیا جائے گا۔

رفیع آباد ایس ڈی ایم دفتر کی مجوزہ منتقلی پر عوام میں تشویش

مقامی باشندوں کے مطابق حکومت نے اس سے قبل حدی پورہ میں رفیع آباد ایس ڈی ایم دفتر قائم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ رفیع آباد تحصیل میں حدی پورہ ہی ایس ڈی ایم دفتر کے لیے موزوں جگہ ہے کیونکہ یہ تحصیل کے وسط میں ہے جس سے ہر ایک کو یہاں پہنچنے میں آسانی ہوگی۔

سول سوسائٹی ممبران نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا: ’’رفیع آباد ایس ڈی ایم دفتر کی تعمیر حدی پورہ کے بجائے دوسرے کی علاقے میں کرنا یہاں کی عوام کے جذبات کے ساتھ کھلواڑ کے مترادف ہے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ رفیع آباد کی عوام کے لیے حدی پورہ ہی ایس ڈی ایم دفتر کے لیے موزوں جگہ ہے تاہم ’’اگر اس دفتر کو کہیں اور تعمیر کرنے کا منصوبہ کیا جا رہا ہے تو عوام مجبوراً سڑکوں پر اُتر آنے کے لیے مجبور ہوگی۔‘‘ اس حوالے سے انہوں نے لیفٹینٹ گورنر جی سی مرمو سے بھی مداخلت کی اپیل کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details