اوڑی:جموں کشمیر انتظامیہ نے گزشتہ برس یونین ٹریٹری کے قصبہ جات میں کریانہ اسٹورز (ڈیپارٹمنٹل اسٹورز) کو بیئر اور دیگر مشروبات بیچنے کی اجازت دی ہے۔ اس آڈر کے بعد جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں نئے وائن شاپ کھولے گئے ہیں، وہیں باقی علاقوں میں شراب دکانوں کے لیے لائنسس اجرا کیے گئے۔ اس بیچ لوگ شراب کی دکان کھولنے کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔
ضلع بارہمولہ کے سرحدی علاقے اوڑی کے لگاما علاقے میں لوگوں نے بدھ کے روز شراب دکان کھولنے پر انتظامیہ کے خلاف زبردست احتجاج کیا۔ اس دوران لوگوں نے اوڑی مظفرآباد نیشنل ہائی وے انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی۔ لوگوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ علاقے میں وائن شاپ کھولنے کےلئے کوشاں ہے تاہم یہاں کے لوگوں کو یہ قبول نہیں ہے۔
لوگوں کے مطابق شراب دکان کھولنے سے یہاں کے کا ماحول خراب ہو جائے گا اور یہاں کے نوجوان اس کی عادت میں پڑھ جائے گے۔ لوگوں نے مطابق علاقہ میں شراب دکان کھولنے سے ہماری آنے والی نسلیں خراب ہو جائیں گی۔ مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے علاقہ میں وائن شاپ نہ کھولے جانے کی اپیل کی ہے۔ ایک اور شخص نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ' ہم شانہ بشانہ انتظامیہ کے ساتھ کھڑے رہتے ہیں ہم نے ہمیشہ انتظامیہ اور حکومت کا ساتھ دیا ہے ہم چاہتے ہیں کہ اوڑی اور بونیار علاقہ میں کسی بھی جگہ پر شراب کی دکان نہ کھولی جائے۔'