اردو

urdu

ETV Bharat / state

پٹن بارہمولہ میں عوام کا احتجاجی دھرنا - پٹن بارہمولہ میں عوام کا احتجاجی دھرنا

ریاست جموں و کشمیر کے شمالی قصبہ پٹن میں لوگوں نے سرینگر-مظفر آباد شاہراہ پر احتجاج کیا جس کے نتیجے میں ٹریفک کی آمد و رفت متاثر رہی۔

protest in pattan

By

Published : Apr 16, 2019, 4:18 PM IST

احتجاجی مظاہرین مانگ کر رہے تھے کہ ماموسہ، پٹن کے جان محمد بٹ کے قاتلوں کو جلد از جلد سزا دی جائے۔

پٹن بارہمولہ میں عوام کا احتجاجی دھرنا

لواحقین کے مطابق جان محمد 22مارچ کو لا پتہ ہوا تھا، بسیار تلاش اور پولیس میں رپورٹ درج کرنے کے باوجود جان محمد کا پتہ نہیں چل سکا، اور رواں ماہ کی 4تاریخ کو اسکی لاش ملی تھی۔

جان محمد کے لواحقین نے پولیس اور انتظامیہ الزام عائد کیا کہ وہ جان محمد کے قاتلوں کو پکڑنے میں لیت و لعل سے کام لے رہی ہے۔

احتجاجیوں کا کہنا تھا کہ جب تک قاتلوں کو پکڑ کر انہیں سزا نہ ملے وہ اپنا احتجاج یوں ہی جاری رکھیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details