مرکز کے زیر انتظام زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے شمالی ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ میں آج سیلاب سے متعلق محکمہ کے ملازمین کی جانب سے احتجاج کیا گیا- Protest against attendance by biometric method
احتجاج کر رہے ملازمین کا کہنا ہے کہ حال ہی میں سرکار کی طرف سے ایک حکم نامہ جاری کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ جو بھی ملازم مذکورہ محکمہ سے تعلق رکھتا ہے اس کو اپنی حاضری بایومیٹرک کے ذریعے سے کرنی ہوگی۔لیکن اس پر محکمہ کے ملازمین نے بر ہمی کا اظہار کرتے ہوے میڈیا کے نمائندوں سے کہا کہ ہمیں اس سوال کا جواب چاہیے کہ اگر ہم اپنی ڈیوٹی فیلڈ میں دیتے ہیں تو آخر ہم کسیے اپنی حاضری دفتر میں آکر بایومیرٹک کے ذریعہ کرپائینگے،کیونکہ ہم مختلف علاقہ جات سے تعلق رکھتے ہیں اور مختلف علاقوں کے اندر اپنی ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے جو ہدایت نامہ جارکیا گیا ہے کہ وہ ناقابل قبول ہے۔ کیونکہ اگر ہم اپنی حاضری پہلے اپنے دفتر میں آکر کریں گے اور اس کے بعد واپس ڈیوٹی پر جائیں تو یہ کیسے ممکن ہوگا،کیونکہ شام کے وقت پھر سے دفتر میں آکر اپنی حاضری کیسے درج کرائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری ملازم ہونے کے ساتھ ساتھ ہم پر یہ فرض عائد ہوتا ہے کہ ہم اپنی خدمات کی انجام دہی میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑیں، اور ہم یہ چاہتے بھی ہیں کہ اس طرح کی حاضری کو یقینی بنانے کے لئے سرکار کوئی اچھا قدم اٹھائے تاکہ ملازموں کو کسی طرح کے مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
ملازمین نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں ہم گورنر انتظامیہ سے درخواست کرتے ہے کہ اس بایومٹرک کا سسٹم فیلڈ میں کسی مخصوص جگہ پر نصب کریں تاکہ ہم اس کا فائدہ اٹھاسکیں گے۔
مزید پڑھیں:اننت ناگ: محکمہ فلڈ کنٹرول کے کام کاج سے لوگ ناخوش