اردو

urdu

ETV Bharat / state

سوپور میں محکمہ سوشل ویلفیئر کے خلاف احتجاج

آدھار کارڈ اجرا نہ کیے جانے پر شمالی کشمیر کے قصبہ سوپور میں ضلع انتظامیہ اور محکمہ سوشل ویلفیئر کے خلاف عوام نے احتجاج کیا۔

سوپور میں محکمہ سوشل ویلفیئر کے خلاف احتجاج
سوپور میں محکمہ سوشل ویلفیئر کے خلاف احتجاج

By

Published : Jul 16, 2020, 2:25 PM IST

ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ میں جمعرات کو محکمہ سوشل ویلفیئر اور ضلع انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے احتجاج کیا۔

احتجاج کر رہے لوگوں کا کہنا تھا کہ انہیں ابھی تک آدھار کارڈ فراہم نہیں کیا گیا۔

سوپور میں محکمہ سوشل ویلفیئر کے خلاف احتجاج

احتجاجیوں کا کہنا تھا کہ موجودہ دور میں بینک، اسکول اور سبھی سرکاری محکموں میں آدھار کارڈ کی ضرورت پڑتی ہے تاہم سرکار کی جانب سے انہیں ابھی تک آدھار کارڈ فراہم نہیں کیا گیا ہے۔

انہوں نے محکمہ سوشل ویلفیئر کے افسران پر سستی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوام کو راحت پہنچانے کی خاطر سنجیدہ نہیں۔ احتجاجیوں نے کہا: ’’ہم نے آدھار کارڈ حاصل کرنے کی غرض سے کئی بار محکمہ کے چکر کاٹے، دور دراز علاقہ جات سے آنے کے باوجود ہماری کوئی نہیں سنتا، افسران ہر بار ایک یا دو دن کہہ کر ٹال دیتے ہیں۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’’اب راشن بھی آدھار کارڈ سے منسلک کر دیا گیا ہے، جس کے پاس راشن کارڈ نہیں ہوگا انہیں اگلے ماہ سے راشن نہیں دیا جائے گا۔‘‘

اس سلسلے میں عوام نے جمعرات کو سوپور میں احتجاج کرتے ہوئے محکمہ سوشل ویلفیئر کے خلاف نعرے بازی کی۔

احتجاج کے سبب ٹریفک کی نقل و حرکت بھی متاثر رہی۔

احتجاج کر رہے مظاہرین نے ضلع انتظامیہ اور محکمہ سوشل ویلفیئر سے عوامی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے انہیں جلد سے جلد آدھار کارڈ فراہم کرنے کی اپیل کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details