بارہمولہ:شمالی کشمیر کے قصبہ سوپور میں شیر کالونی علاقے کے عوام نے پینے کے پانی کی شدید قلت کے حوالے سے محکمہ جل شکتی کے خلاف احتجاج کیا۔ Drinking Water Scarcity in Sher Colony Sopore لوگوں کے مطابق گزشتہ کئی برسوں سے علاقے میں پینے کے پانی کی قلت سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے محکمہ جل شکتی کے خلاف ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے نعرے بازی بھی کی۔
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مظاہرین نے کہا کہ گزشتہ کئی برسوں سے علاقے میں پینے کے پانی کی قلت کا سامنا ہے وہیں گزشتہ دنوں سے گرمی میں اضافہ کے دوران لوگوں کو پیاس بجھانے کے لیے بھی پانی میسر نہیں۔ Sher Colony Sopore residents protest against Jal shakti انہوں نے کہا کہ لوگوں کو پیاس بجھانے کے علاوہ روز مرہ کی ضروریات کے لیے ندی، نالوں کا پانی استعمال میں کرنا پڑتا ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق محکمہ جل شکتی کی جانب سے وقتاً فوقتاً پانی سپلائی کیا جاتا ہے لیکن وہ بھی کم مقدار میں جس سے ضروریات پورا کرنا ممکن نہیں ہوتا جبکہ وہ پانی استعمال کے قابل بھی نہیں ہوتا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ مقامی واٹر فلٹریشن پلانٹ ناکارہ ہو چکا ہے اور لوگوں کو گندہ پانی سپلائی کیا جاتا ہے۔