اردو

urdu

ETV Bharat / state

Programme on World Wetland Day:'ہائیگام آبی پناہ گاہ کی شان رفتہ بحال کی جائے گی' - آبی پناہگاہوں کی شان رفتہ

عالمی یوم آبی پناہ گاہ World Wetland Dayکی نسبت سے ضلع بارہمولہ میں منعقدہ تقریب کے دوران محکمہ وائلڈ لائف کی جانب سے عوامی تعاون سے ہائیگام آبی پناہ گاہ کی شان رفتہ بحال کیے جانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

Programme on World Wedland Day: ہائیگام آبی پناہ گاہ کی شان رفتہ بحال کرنے کا عزم
Programme on World Wedland Day: ہائیگام آبی پناہ گاہ کی شان رفتہ بحال کرنے کا عزم

By

Published : Feb 7, 2022, 5:06 PM IST

سرما کے دوران لاکھوں کی تعداد میں مہاجر پرندے وادی کشمیر کا رخ کرتے ہیں۔ مہمان پرندے کئی ہفتوں تک وادی کشمیر کی مختلف پناہ گاہوں میں قیام کرتے ہیں جن میں ضلع بارہمولہ کی ہائیگام آبی پناہ گاہ Hygam Wetlandبھی شامل ہے۔

ورلڈ ویٹ لینڈ ڈے کی نسبت سے ضلع بارہمولہ میں تقریب منعقد

وادی کشمیر کی دیگر آبی پناہ گاہوں کی طرح Wetlands of kashmirہائیگام آبی پناہ گاہ Hygam Wetlandکا رقبہ بھی سکڑتا جا رہا ہے۔

آبی پناہگاہوں کی شان رفتہ بحال کرنے اور انکے تحفظ کے تئیں محکمہ وائلڈ لائف نے عالمی یوم آبی پناہ گاہ کے موقع پر ضلع بارہمولہ میں ایک پروگرام کا انعقاد Programme on World Wedland Dayعمل میں لایا۔

تقریب کے دوران Programme on World Wedland Dayمحکمہ وائلڈ لائف کی جانب سے آگاہی و بیداری مہم کا آغاز کیا گیا جس میں محکمہ کے اعلیٰ افسران سمیت مقامی باشندوں کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر عوام سے محکمہ کا تعاون دینے اور آبی پناہ گاہوں کی حفاظت کو یقینی بنائے جانے کی اپیل کی گئی۔

مزید پڑھیں:کشمیر میں آبی ذخائر سکٹر رہے ہیں، بچاؤ ضروری کیوں؟

مقامی باشندوں نے ہائیگام ویٹ لینڈ کی شان رفتہ بحال کرنے اور اس کے تحفظ کے لئے بھرپور تعاون دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے محکمہ وائلڈ لائف کے افسران نے کہا کہ محکمہ کی جانب سے ہائیگام ویٹ لینڈ کی شان رفتہ بحال کرنے کے لیے ٹھوس اور سنجیدہ اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details