اردو

urdu

Cooperative Week Celebrated in Baramulla کوآپریٹو ہفتہ کی نسبت سے بارہمولہ میں تقریب

By

Published : Nov 21, 2022, 5:05 PM IST

ڈاک بنگلو بارہمولہ میں 69ویں کوآپریٹیو ہفتہ کی نسبت سے منعقد کی گئی تقریب کے دوران مقررین نے سرکاری اسکیموں کو عوام تک پہنائے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔ 69th Cooperative week celebrated in Baramulla

کواپریٹو ہفتہ کی نسبت سے بارہمولہ میں تقریب
کواپریٹو ہفتہ کی نسبت سے بارہمولہ میں تقریب

بارہمولہ:شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں 69ویں کوآپریٹو ہفتہ کی نسبت سے ڈاک بنگلو میں ایک تقریب کا اہتمام عمل میں لایا گیا۔ تقریب میں متعلقہ محکمہ جات کے ضلع، تحصیل اور بلاک سطح کے افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر مدعو کیے گئے مہمانوں کو سرکار کی جانب سے وضع کی گئی ممختلف اسکیموں کو زمینی سطح پر لاگو کرنے کے حوالہ سے آگاہی فراہم کی گئی۔ Programme in Baramulla on 69th Cooperative Week

کواپریٹو ہفتہ کی نسبت سے بارہمولہ میں تقریب

تقریب کے دوران کواپریٹیو سوسائٹی کے ڈپٹی رجسٹرار محمد عارف شاہ نے خطاب کرتے ہوئے مختلف اسکیموں کے حوالہ سے شرکاء کو مفصل جانکاری دیتے ہوئے بے روزگار نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ ان اسکیموں کے دائرے میں شامل کرنے کی ترغیب دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ کی جانب سے مرکز سرکار و یوٹی انتظامیہ کی جانب سے متعارف کی گئی اسکیموں کو عملہ جامہ پہنائے جانے کے حوالہ سے ٹھوس اور سنجیدہ اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے وضع کی گئی اسکیموں کو محض کاغذی حد تک محدوس رکھنا ہی مقصد نہیں بلکہ ان اسکیموں کو متعلقہ افراد خصوصاً بے روزگار نوجوانوں تک پہنچانے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کرتے ہوئے متعلق اسکیموں سے استفادہ حاصل کرنے پر بھی زور دیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details