اردو

urdu

ETV Bharat / state

Proclamation orders Against Active Militants سرگرم عسکریت پسندوں کے خلاف اعلانیہ احکامات جاری - سرگرم عسکریت پسندوں کے خلاف اعلانیہ احکامات جاری

بارہمولہ پولیس نے محکمہ ریونیو کے اشتراک سے سرگرم عسکریت پسند عابد قیوم لون ولد عبدالقیوم لون کے خلاف سی آر پی سی کی دفعہ 82 کے تحت اعلانیہ کارروائی شروع کی ہے۔

proclamation-proceedings-initiated-against-active-militant-in-baramulla
سرگرم عسکریت پسندوں کے خلاف اعلانیہ احکامات جاری

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 8, 2023, 9:30 PM IST

بارہمولہ: جموں و کشمیر پولیس نے بارہمولہ میں محکمہ ریونیو کے ساتھ مل کر پٹن علاقہ کے سرگرم عسکریت پسند کے خلاف سی آر پی سی کی دفعہ 82 کے تحت اعلانیہ کارروائی شروع کی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ سرگرم عسکریت پسند عابد قیوم لون ولد عبدالقیوم لون سیکورٹی ایجنسیوں کو متعدد کیسوں میں انتہائی مطلوب ہے۔

اس حوالے سے ایس ایس پی بارہمولہ آمود اشوک ناگپورے نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ بارہمولہ پولیس قانون کو برقرار رکھنے اور عام لوگوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ آج کی کارروائی اس سرگرم عسکریت پسند کے خلاف شروع کی گئی ہے جو اپنی گرفتاری سے بچ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عدالت کی جانب سے جاری کردہ سی آر پی سی کی دفعہ 82کے تحت اعلانیہ نوٹس سرگرم عسکریت پسندوں کی رہاش گاہ پر چسپاں کئے گئے ہیں۔ معزز عدالت نے ملزمان کو عدالت یا تفتیشی ایجنسی یا پولیس کے سامنے ہتھیار ڈالنے کا موقع دیا ہے ، ایسا نہ کرنے کی صورت میں ان کے خلاف سیکشن 83سی آر پی سی کے تحت کارروائی شروع کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:شوپیاں میں پولیس نے دو سرگرم عسکریت پسندوں کے خلاف اعلانیہ احکامات جاری

واضح رہے کہ گزشتہ روز پولیس نے شوپیاں علاقہ کے دو سرگرم عسکریت پسندوں کے خلاف اعلانیہ حکم جاری کیا ہے۔نوٹس میں ملزمان کو عدالت یا تفتیشی ایجنسی یا پولیس کے سامنے ہتھیار ڈالنے کی پیش کش کی گئی اور، ایسا نہ کرنے کی صورت میں ان کے خلاف سیکشن 83 سی آر پی سی کے تحت کارروائی شروع کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details