شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے رفیع آباد پانزلہ کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر مدثر شفیع اور رفیع آباد کے ایس ڈی پی او نثار احمد کی قیادت میں ایک پریس کانفرنس عمل میں لایا گیا۔ رفیع آباد سوپور اور زنگیر علاقے میں کافی عرصے سے چوری کے واردات انجام دیے جانے سے علاقے کے لوگوں میں تشویش کی لہر تھی ساتھ ہی دکاندار اور ٹرانسپورٹ سے وابستہ افراد بھی کافی پریشان تھے۔
پولیس اسٹیشن پانزلہ میں اس تعلق سے کئی شکایات بھی موصول ہوئیں جس کے بعد اسٹیشن ہاؤس آفیسر پانزلہ مدثر شفیع اور ایس ڈی پی او رفیع آباد نثار احمد نے چوری اور منشیات کے الزام میں چار افراد کو گرفتار کیا ساتھ ہی ان کے پاس سے بھاری مقدار میں کرانہ، ہوزری، کاسمٹکس، سمیت چار گاڑیوں کو ان کے پاس سے برآمد کرکے ان سبھوں کو تحویل میں لیا ہے۔