شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ کے تکیہ بل سے تعلق رکھنے والے لوگ بجلی کی ترسیلی لائنز سے کافی پریشان ہیں۔ مقامی لوگوں نے سرکار اور محکمہ پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سوپور کے اوپر الزام عائد کیا کہ انہوں نے آج تک اس علاقے کے طرف غور نہیں کیا اور اس کی وجہ سے عوام کو کافی مشکلات کا سامنا ہے۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ جو ان کے علاقے میں بجلی کے کھمبے ہیں وہ کافی پرانے ہیں اور وہ خستہ حال ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ تیس برسوں سے ان بجلی کے کھمبوں کو ٹھیک نہیں کیا گیا ہے۔ انہوں اس تعلق سے سرکار سے کئی بار گزارش کی کہ وہ ان کھمبوں کو ہٹا کر نئے کھمبے لگائے جائیں لیکن سرکار نے اسے نظر انداز کیا۔