جنوبی کشمیر South Kashmirکے ضلع کولگام میں نامعلوم بندوق برداروں کے حملے میں استانی کی ہلاکت کو ’’پاکستان کی شازش‘‘ قرار دیتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر رہنما صوفی محمد یوسف نے لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ پر ’’اقلیتوں خاص کر کشمیری پنڈتوں کی سیکورٹی‘‘ کو یقینی بنائے جانے پر زور دیا۔ Political Leaders Reaction on Civilian Killingsصوفی نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا: ’’بہت دکھ کی بات ہے کہ کشمیر میں بے گناہ شہریوں پر کیے جا رہے حملوں کی ایک طویل فہرست ہے جو باعث تشویش ہے۔‘‘
انہوں نے شہری ہلاکتوں پر پاکستان کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا: ’’پاکستان کے اشارے پر کشمیر میں بے گناہوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے اور اس بزدلی کی ہم سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔‘‘ BJP On Civilian Killingانہوں نے اقلیتوں خاص کر کشمیری پنڈتوں کو مخاطب بنا کر کہا: ’’ایسی کوششوں سے گھبرانے اور دلبرداشتہ ہونے کی ضرورت نہیں۔ کشمیری قوم خاص کر بی جے پی آپ کے ساتھ ہے۔‘‘