سرینگر:جموں و کشمیر پولیس نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ 21 اپریل کو کنزر، مالوا علاقے میں صرف تین عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا، تصادم آرائی میں کسی بھی عام شہری کو ہلاک نہیں کیا گیا۔ Police rejects rumour about Civilian killing جموں و کشمیر پولیس نے ٹویٹ کرتے ہوئے مالوا علاقے میں ہوئے انکاؤنٹر کے دوران عام شہری کی ہلاکت کی افواہوں کی سختی سے تردید کی۔
سوشل میڈیا پر عام شہری کے حوالے سے پھیلائی جا رہی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے بارہمولہ پولیس نے ایک ٹوٹ میں لکھا J&K police on Civilian Killing during encounter کہ ’’21 اپریل کو ایک تصادم کے دوران تین عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا تھا اور اس کے فورا بعد سوشل میڈیا پر ایک افواہ گشت کرنے لگی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ تصادم کے دوران فورسز نے فاروق احمد نام کے ایک عام شہری کو ہلاک کر دیا۔‘‘