اردو

urdu

ETV Bharat / state

جے کے بینک کی شاخ میں چوری کے بعد پولیس مستعد - جموں و کشمیر بینک میں چوری، گارڈ کی رائفل لےکر چور فرار

بارہمولہ کے پٹن علاقے میں گذشتہ روز جموں و کشمیر بینک میں چوری کی واردات میں استعمال کی گئی گاڑیوں اور گارڈ سی چھینی گئی رائفل کو پولیس نے برآمد کر لیا ہے۔ چوروں کی گرفتاری کے لیے پولیس مستعد و چاق و چوبند ہے۔

By

Published : Apr 23, 2021, 4:52 PM IST

بارہمولہ کے پٹن علاقے میں گذشتہ روز جموں و کشمیر بینک کی شاخ میں ڈکیتی کے دوران بینک محافظ سے چھینی گئی رائفل اور موقع سے فرار ہونے کے لئے استعمال کی گئی گاڑی کو جمعہ کی صبح کنزر علاقے کے ووسن گاؤں سے برآمد کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پٹن کے شیر آباد کھور علاقے میں جمعرات کو پی پی ای کٹ پہنے تین بندوق برداروں نے بندوق کی نوک پر جموں و کشمیر بینک کی شاخ سے 2 لاکھ 86 ہزار روپے لوٹ لئے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے آج ضلع بارہمولہ کے کنزر علاقے کے ووسن گاوں کے نزدیک لٹیروں کی طرف سے فرار ہونے کے لئے استعمال کی جانے والی گاڑی اور گارڈ سے چھینی گئی بندوق کو برآمد کیا۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details