بارہمولہ:شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور علاقہ میں جموں کشمیر پولیس نے جسمانی طور پر کمزور افراد میں ویل چیئرز تقسیم کیں۔ اس ضمن میں ایس ایس پی سوپور مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے۔ ان کے علاوہ سوپور سے وابستہ دیگر پولیس کے افسران بھی تقریب میں شامل ہوئے۔ اس موقعے پر پولیس کے ایک افسر ہلال احمد ہلال نے کہا کہ ہم نے جسمانی طور پر مخصوص افراد کو پچیس ویل چیئرز فراہم کی اور مستقبل میں بھی اس قسم کے پروگرام ہوتے رہے گے۔
اس دوران مستحقین نے پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہم عرصہ دراز سے منتظر تھے کہ کب ہمارا یہ خواب پورا ہوگا اور ہمیں بھی ویل چیئرز دی جائے گی۔ ہماری یہ ضرورت پولیس نے پوری کی جس کے لیے ہم ان کے ممنون ہیں۔
اس موقعے پر پولیس کے ایک افسر نے کہا کہ پولیس ہمیشہ لوگوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ لوگوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ عوام کو راحت پہنچانے کے لیے بھی پولیس پر عزم ہے۔
سوپور پولیس کی جانب سے مستحقین میں ویل چیئر تقسیم
سوپور پولیس نے ایک تقریب کے دوران جسمانی طور مخصوص افراد میں ویل چیئر تقسیم کی۔ اس تقریب میں 25 مستحقین میں ویل چیئرز تقسیم کی گئیں۔ Sopore Police Distributes Wheel Chairs
سوپور پولیس کی جانب سے مستحقین میں ویل چیئر تقسیم
Published : Nov 24, 2023, 12:35 PM IST
مزید پڑھیں:
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے مختلف اسکیمیں وضع کی جاتی ہیں جن کی رو سے مخصوص افراد کی خدمت کی جاتی ہے۔ پولیس بھی وقتاً فوقتاً اس طرح کے پروگرامز انجام دے رہی ہے تاکہ ضرورت مند افراد کو رحت پہنچ سکے۔ قبل ازیں سوپور پولیس کی جانب سے سیوک ایکشن پروگرام کے تحت مختلف اسکولوں میں زیر تعلیم مستحق طلبہ کو اسکول کٹس بھی تقسیم کیے جا رہے ہیں جن میں رفیع آباد، زینہ گیر اور سوپور کے مضافاتی علاقے قابل ذکر ہیں۔