اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہمولہ میں دو منشیات فروش گرفتار - منشیات ضبط

Drug Peddler Arrested بارہمولہ پولیس نے دو الگ الگ جگہوں پر ناکہ چکینگ کے دوران دو منشیات فروشوں کو ممنوعہ اشیاء کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔

police-arrests-two-drug-peddlers-in-baramulla
بارہمولہ میں دو منشیات فروش گرفتار

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 11, 2024, 7:28 PM IST

بارہمولہ:سماج سے منشیات کی لعنت کو ختم کرنے کی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے، پولیس نے بارہمولہ میں 2 منشیات فروشوں کو ممنوعہ اشیاء کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ اُوڑی کی ایک پولیس پارٹی نے ایس ایچ او پی ایس اُوڑی کی سربراہی میں ٹائر موڑ اوڑی میں قائم چوکی پر ایک شخص کو روکا۔ تلاشی کے دوران مذکورہ شخص کے قبضے سے 42 گرام چرس جیسا ممنوعہ مادہ برآمد ہوا ہے۔پولیس کے مطابق گرفتار شخص کی شناخت عبدالعزیز چنیزا ولد غلام محمد ساکن اوڑی بارہمولہ کے بطور ہوئی ہے۔

اسی طرح، پولیس اسٹیشن ٹنگمرگ کی ایک پولیس پارٹی نے ایس ایچ او پی ایس ٹنگمرگ کی سربراہی میں بیگ پورہ ہریوتنو ٹنگمرگ میں قائم ایک چوکی پر ایک شخص کو روکا۔ تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے 25 گرام چرس جیسا ممنوعہ مادہ برآمد ہوا۔ گرفتار شخص کی شناخت محمد اسد اللہ بٹ ولد غلام محمد ساکنہ رامبیل پورہ باوا کنزر کے بطور ہوئی ہے۔

جموں و کشمیر پولیس نے دونوں گرفتار شدگان کے خلاف قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت کیس درج کیا ہے اور مزید تفتیش شروع کی ہے۔

مزید پڑھیں:

پولیس نے ایک بار پھر عوام سے منشیات کی بدعت کو معاشرے سے ختم کرنے کے لیے پولیس کا ساتھ دینے کی اپیل کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details