بارہمولہ:وادی کشمیر میں منشیات زہر کی طرح پھیل رہا ہے اور اس کے خلاف جموں و کشمیر پولیس منشیات مخالف کارروائیاں چلائی رہی ہے ، جس دوران منشیات فروشوں کو منشیات سمیت گرفتار کیا جاتا ہے۔شمالی کشمیر کے ضلع بارامولہ کے سرحدی علاقے بونیار میں پولیس نے جمعہ کے روز دو منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار شدگان کے قبضے سے 48 گرام ممنوعہ منشیات برآمد کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے بارہمولہ بونیار نیشنل ہائی وے پر ایک ناکہ لگایا تھا اور ناکہ چیکنگ کے دوران پولیس نے دو منشیات فروشوں کو 48 گرام منشیات سمیت گرفتار کیا ہے۔منشیات فروشوں کی شناخت سجاد حسین قریشی والد نظیر احمد قریشی ساکن بانڈ اوڑی جو ایک پولیس اہلکار ہے اور ندیم احمد عوان والد محمد حسین ساکن گنگل اوڑی کے طور پر ہوئی ہے۔پولیس نے اس سلسلے میں دونوں کے خلاف پولیس اسٹیشن بونیار میں کیس درج کر کے تفتیش شروع کی ہے۔