بارہمولہ:شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں پولیس نے جعلی سی بی آئی آفیسر کو دھر دبوچ کر اس کے قبضے سے قیمتی گھریلو اشیاء برآمد کرکے ضبط کی ہیں۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ پولیس اسٹیشن کنزر میں فاروق احمد وانی ساکن وسن بانگل نے شکایت درج کی کہ جاوید احمد راتھر نامی جعلساز نے اس کے بیٹے کو ملازمت فراہم کرنے کا یقین دلایا اور یہ کہ شکایت کنندہ کے ساتھ مبینہ طور پر چالیس لاکھ روپیہ کا فراڈ کیا۔
انہوں نے بتایا کہ جیسے ہی صورتحال واضح ہوئی تو ملزمان نے چوری کا سہارا لیکر شکایت کنندہ کے رہائش گاہ سے قیمتی گھریلو اشیاء جس میں گیزر، بیڈ شیٹ، انوٹر،سی سی ٹی وی، ایل سی ڈی اور دیگر قیمتی اشیاء شامل ہیں پر ہاتھ صاف کیا۔شکایت موصول ہونے کے بعد پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی۔ پولیس کی ایک ٹیم نے جعلی سی بی آئی آفیسر کی گرفتاری عمل میں لا کر اس کے قبضے سے جعلی کاغذات، نقلی سی بی آئی شناختی کارڈ اور رہائشی مکان سے چرائے گئی قیمتی اشیاء کو برآمد کرکے ضبط کیا۔