اردو

urdu

ETV Bharat / state

پی ایچ سی بونیار میں کیمو تھراپی سہولتات کا آغاز - پرائمری ہیلتھ سنٹر

عرفان احمد نامی مقامی شخص نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'ہم جموں و کشمیر انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے یہ اقدام اٹھا کر عوام کی دیرینہ مانگ پوری کی۔'

پی ایچ سی بونیار میں کیمو تھراپی شروع
پی ایچ سی بونیار میں کیمو تھراپی شروع

By

Published : Dec 24, 2020, 8:40 AM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سرحدی علاقہ اوڑی - بونیار میں پرائمری ہیلتھ سنٹر میں کیمو تھراپی کی سہولت شروع کرنے سے سیکڑوں مریضوں نے راحت کی سانس لی۔
صحت مرکز کے ایک عہدیدار نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) سری نگر کے ڈاکٹروں کے صلاح کے بعد بونیار پرائمری ہیلتھ سنٹر میں کیمو تھراپی سے مریضوں کا علاج شردع کردیا گیا۔
انہوں نے کہا 'آج اب تک ہم نے تین مریضوں کو کیمو تھیرپی دی گئی اور ہم اس میں کامیاب رہے۔'

پی ایچ سی بونیار میں کیمو تھراپی شروع
عرفان احمد نامی مقامی شخص نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'ہم جموں و کشمیر انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہے جنہوں نے یہ اقدام اٹھایا کر عوام کی دیرینہ مانگ پوری کی۔'میڈیکل آفیسر بونیار ڈاکٹر اقبال مشتاق نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ کیمو تھراپی کے لئے مریضوں کو سرینگر جانا پڑتا تھا۔ جس کی وجہ سے ان کو کافی خرچہ اٹھانا پڑتا تھا۔ انہوں نے کہا اسی وجہ سے بلاک میڈیکل آفیسر بونیار ڈاکٹر پرویز مسعودی نے یہاں کیمو تھیراپی شروع کرانے کا فیصلہ لیا جس سے لوگوں نے راحت کی سانس لی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details