اردو

urdu

ETV Bharat / state

Dilapidated Roads in Baramulla بارہمولہ کے سرحدی علاقہ میں خستہ حال سڑک سے عوام پریشان - Jammu and kashmir News

بارہمولہ کے سرحدی علاقہ نورکھا میں سڑک کی حالت خستہ ہے، جس کی وجہ سے مسافروں اور اسکولی طلبا و طالبات کو آمد و رفت میں پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔

خستہ حال سڑک سے عوام پریشان
خستہ حال سڑک سے عوام پریشان

By

Published : Apr 9, 2023, 11:18 AM IST

خستہ حال سڑک سے عوام پریشان

مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سرحدی علاقے بونيار تحصیل ہیڈ کوارٹر سے دس کلومیٹر کی دوری پر واقع نورکھا سے نیلوسہ جانے والی رابطہ سڑک خستہ حالی کا شکار ہے ۔نورکھا سے نیلوسہ جانے والی رابطہ سڑک پر پانچ برسوں سے خستہ حال ہے۔ سڑک پر جگہ جگہ گڑھے بنے ہوئے ہیں جس میں بارش کا گندا پانی جمع ہو جاتا ہے جس کے باعث اسکولی بچوں کے ساتھ راہ گیروں کو بھی چلنے میں کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔علاقے میں تین اسکولز ہیں، سڑک کی خستہ حالی سے اسکولز جانے اور آنے میں بچوں پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے سڑک پر گرد و غبار کی وجہ سے آئے دن بیماریاں پنپتی ہیں۔

مقامی باشندوں کے مطابق اس رابطہ سڑک پر محکمہ آر اینڈ بی کی جانب سے 5 سال قبل میڈم ڈالا گیا تھا ۔میڈم کی کوالٹی ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے میڈم ٹوٹ گیا اور جگہ جگہ گڑھے بن گئے پھر اس کے بعد محکمے نے گڈھے کو بھی بند کر دیا تھا لیکن پھر سے سڑک کی وہی حالت ہے ۔لوگوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں ہم نے محکمے کے دفتر کے بہت چکر کاٹے لیکن ابھی تک کی سڑک جو ہے ٹھیک نہیں گئی ہے۔لوگوں نے گورنر انتظامیہ اور محکمہ آر اینڈ بی کو گزارش کی ہے کہ وہ اس چیز سڑک کو جلد ٹھیک کریں۔

اسی سلسلے میں جب ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے محکمے ارنڈی کے ایک اعلی افسر سے فون پر بات کی تو انہوں نے کہا بہت جلد ہی اس سڑک پر کام شروع کیا جائے گا اور اسے ٹھیک کیا جائے گا
مزید پڑھیں:Dilapidated Roads in Anantnag بونہ دیالگام - براکپورہ سڑک کی خستہ حالی سے عوام پریشان


ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے ایک مقامی باشندہ رفیق حسین نے کہا جب اس سڑک پر میڈم کیا گیا تو وہ ناقص مٹیریل تھا جو کہ پہلے ہی چھ مہینے میں ختم ہوگیا جس کی وجہ سے یہ سڑک پر سے کھتا ھوں گی یہ بار بار گورمنٹ کا پیسہ ضائع کر رہے ہیں اور اس کی وجہ سے عوام سفر کر رہی ہے

سید عابد حسین مقامی نے کہا یہاں ہمارے علاقے میں تین اسکولز ہیں اور اسی سڑک سے بچوں کا بھی آنا جانا رہتا ہے، سڑک خستہ حال ہونے سے بچوں کو بھی چلنا بہت مشکل ہوتا ہے جب بھی بارش ہوتی ہے تو پانی بھرا رہتا ہے جس کی وجہ سے بچوں کے اسکولز کا لباس بھی خراب ہو جاتا ہے اور دھول مٹی کی وجہ سے آئے دن بیمار یا ہوتی رہتی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details