شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ کے وترگام رفیع آباد میں ویکسن دستیابی پر مقامی لوگوں کو کافی سہولت فراہم ہو رہی ہے۔
مقامی لوگوں کے مطابق وترگام ٹراما سنٹر میں ویکسین کرنے کے لیے بزرگوں کے ساتھ ساتھ نوجوانوں نے بھی ویکسین کا ڈوز لیا۔

اس ضمن میں ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے ایڈوکیٹ عنایت نے بتایا کہ ہم کافی خوش ہیں اور ہم سرکار کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے اچھی مقدار میں ویکسین مہیا کرائی ہے۔
انہوں نے سرکار سے گزارش کی ہے کہ اس وقت جبکہ ملک میں ویکسین کی قلت ہے اور دوسری طرف سرکار ویکسینیشن کرنے کے لئے لوگوں سے رجسٹریشن کرنے کو بول رہی ہے جس کی وجہ سے کافی مشکلات ہو رہی ہے۔
انہوں نے سرکار سے گزارش کی کہ وہ ویکسین کا دوسرا ڈوز بھی لوگوں کے لئے مہیا کرائیں تاکہ لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
یہ بھی پڑھیں: پرائمری ہیلتھ سینٹر شروع نہیں ہونے سے عوام کو پریشانی