جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے بونيار کے سرحدی گاؤں دارا کوجن میں ابھی بھی لوگ سوچھ بھارت ابھیان سکیم سے محروم ہیں۔ گاؤں کے لوگ آج بھی بیت الخلاء نہ ہونے کی وجہ سے کھلے میں جاتے ہیں۔ People are still deprived of SBM
مرکزی حکومت کا سوچھ بھارت پورے ملک کے ساتھ ساتھ ریاست جموں و کشمیر کے لیے بھی ایک خوشخبری تھی۔ تاہم ملک کی طرح یوٹی کے کئی علاقوں میں اب بھی کھلے میں رفع حاجت کیا جاتا ہے۔ People are still deprived of SBM
مقامی لوگوں کا نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ 'ہمارا گاؤں اس سکیم سے محروم ہیں چند ہی لوگوں کو بیت الخلاء بنائے گئے۔
علاقے کے لوگوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کئی بار محکمہ کے افسران سے گزارش کی ہے تاہم ان کی فہرست میں ان کا نام ہی نہیں ہے۔ اور ان کا یہ بھی الزام ہے کہ بیت الخلاء کے لیے وہ ہم سے ''رشوت'' مانگ رہے ہیں۔ People are still deprived of the Swachh Bharat Mission