بارہمولہ:اتوار 13 نومبر کو سرینگر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی جانب سے یوتھ کنونشن کو کامیاب بنانے کی غرض پی ڈی پی لیڈران و کارکنان کنونشن کی تیاریوں میں مشغول نظر آ رہے ہیں۔ اس حوالہ سے ضلع بارہمولہ کے ڈاک بنگلوو سوپور میں پی ڈی پی کی جانب سے ایک خصوصی میٹنگ کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں پارٹی کارکنان سے پی ڈی پی یوتھ کنونشن کو کامیاب بنانے پر زور دیا گیا۔ PDP Youth Convention in Srinagar on Sunday
سوپور میں منعقدہ اس میٹنگ میں شمالی کشمیر کے مختلف اضلاع سے آئے پارٹی لیڈران و کارکنان نے شرکت کی اور کنونشن کو کامیاب بنائے جانے کے حوالہ سے مختلف معاملات پر گفتگو کی۔ میٹنگ کے دوران پارٹی لیڈران نے دعویٰ کیا کہ ’’پی ڈی پی ایک مضبوط سیاسی پارٹی ہے اور اس کے ساتھ دن بہ دن لوگ جُڑ رہے ہیں اور اتوار کو سرینگر میں منعقد ہونے والے یوتھ کنونشن میں ہزاروں افراد کی شرکت متوقع ہے۔‘‘