اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہمولہ: بجلی کرنٹ لگنے سے لائن مین کی موت - پی ڈی ڈی لائن مین

شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے اولڈ ٹاؤن علاقے میں اُس وقت کہرام مچ گیا جب پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ (پی ڈی ڈی) سے وابستہ ایک لائن مین بجلی کا کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگیا۔

بارہمولہ: بجلی کرنٹ لگنے سے لائن مین کی موت
بارہمولہ: بجلی کرنٹ لگنے سے لائن مین کی موت

By

Published : Oct 26, 2021, 12:38 PM IST

ضلع بارہمولہ کے اریبل کالونی، اولڈ ٹاؤن میں محکمۂ بجلی میں بطور لائن مین کام کررہا ایک شخص اریبل کالونی میں ٹرانسفارمر کی مرمت کے دوران ہائی وولٹیج بجلی کے راست رابطے میں آکر جھلس گیا۔

a

مقامی باشندوں نے اسے فوری پر طور اسپتال پہنچایا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر فوت ہوگیا۔

فوت ہونے والے پی ڈی ڈی لائن مین کی شناخت درنگبل، بارہمولہ کے رہنے والے مشتاق احمد ڈار ولد عبدالرشید ڈار کے طور پر ہوئی ہے۔

جوں ہی مشتاق احمد کی میت اس کے آبائی علاقہ پہنچائی گئی وہاں کہرام مچ گیا، مشتاق احمد کو پُرنم آنکھوں سے سپرد لحد کیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details