بارہمولہ:کشمیر پاؤر ڈیوپلیمنٹ کارپوریشن نے ضلع بارہمولہ کے بجلی فیس بقایا جات صارفین کے لیے ایک سرکولر نکالا جس کے مطابق بجلی کے واجبات ادا نہ کرنے کے خلاف صارفین کے خلاف پولیس کیس درج کیا جائے گا۔ KPDCL Warns Baramulla Consumers
محکمے کے سرکولر کے مطابق "تمام محلہ صدروں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ اپنے محلہ کے بجلی صارفین کو مشورہ دیں کہ وہ اپنے زیر التواء بجلی کے بلوں کو فوری طور پر ادا کریں، بصورت دیگر ان صارفین کے خلاف تھانہ بارہمولہ میں ایف آئی آر درج کی جائے گی"۔