جموں و کشمیر پولیس، سی آر پی ایف، فوج اور ایس ایس بی نے ضلع بارہمولہ کے ووسن، پٹن علاقے میں ایک ناکے کے دوران تین افراد کو اس وقت حراست میں لے لیا جب انہوں نے ناکے پر حفاظتی اہلکاروں کی موجودگی کے بعد فرار ہونے کی کوشش کی۔
حفاظتی اہلکاروں نے انہیں فوری طور حراست میں لے لیا جبکہ انکی تحویل سے دو گرینیڈ بھی برآمد کیے گئے۔
پولیس کے مطابق تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ تینوں افراد عسکری تنظیم لشکر طیبہ کے ساتھ وابستہ ہیں اور بطور اوور گرائونڈ ورکر (Over Ground Workers) کام کر رہے ہیں۔ تفتیش میں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پلہالن علاقے میں ہوئے گرینیڈ حملے میں بھی تینوں افراد ذمہ دار ہیں۔