سرینگر:شمالی کشمیر کے بعض حصوں میں زردی مائل برفباری کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ایسا وسطی پاکستان اور جنوبی افغانستان سے آئی ہوا کی لہروں کی وجہ سے ہوا ہے۔
اطلاعات کے مطابق شمالی کشمیر کے بعض علاقوں میں زردی مائل برفباری ہوئی ہے جس وجہ سے لوگوں میں فکر و تشویش کی لہر دوڑ گئی۔محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ ایسا وسطی پاکستان اور جنوبی افغانستان سے آئی ہوا کی لہروں کی وجہ سے ہوا ہے۔
انہوں نے شمالی کشمیر کے بعض حصوں میں زردی مائل کی برف باری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایسا پاکستان اور جنوبی ا فغانستان میں دھول اٹھنے کی وجہ سے ہوا ہے ۔