شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سرحدی قصبے اوڑی میں جمعہ کے روز بتیس سالہ نوجوان این ایس پل کے قریب نالہ میں پھسل کر کرگیا تھا جسے بعد میں اوڑی پولیس سخت محنت کے بعد بحفاظت نکال لیا ہے۔
اوڑی پولیس نے نوجوان کو ڈوبنے سے بچایا - نالے میں ڈوب رہے نوجوان
ضلع بارہمولہ کے اوڑی قصبہ کے ایک نالے میں ڈوب رہے نوجوان کو پولیس نے سخت محنت کے بعد بچانے میں کامیاب رہی۔
![اوڑی پولیس نے نوجوان کو ڈوبنے سے بچایا Ori police saved the youth from drowning](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-8681177-843-8681177-1599231519151.jpg)
اوڑی پولیس نے نوجوان کو ڈوبنے سے بچایا
ذرائع کے مطابق مدثر عنایت ولد عنایت اللہ بیگ ساکن اوڑی این ایس پل کے قریب نالہ میں پھسل گیا تھا جس کو اوڑی پولیس نے بچا لیا ہے۔
ایس ڈی پی او اوڑی جنید ولی نے بتایا کہ نوجوان کو جسمانی طور پر چیلنج کیا گیا تھا لیکن اسے اوڑی پولیس ٹیم نے بازیاب کر لیا۔