بارہمولہ ضلع کے اوڑی کے ’مورہ ‘ علاقے میں آرٹلری 316 رجمنٹ کی جانب سے میڈیکل کیمپ منعقد کیا گیا۔
اس میڈیکل کیمپ میں کمانڈر آمد در کرنل جی ایس لیفٹنینٹ کرنل ،کمانڈ افسرروہت ملک میڈیکل افسر میجر نصرالدین اور تحصیل بونيار کے ڈاکٹرس بھی موجود تھے اور اس کے ساتھ ساتھ کو ویکسین اور کرونا ٹیسٹ بھی کیے گئے۔
اوڑی: مورہ میں فوج کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ منعقد - medical camp in mohura
شمالی کشمیر کے سرحدی علاقہ اوڑی مورہ میں فوج نے طبی کیمپ منعقد کیا جس میں فوج کی جانب سے ادویات بھی مفت تقسیم کی گئیں۔
اس موقع پر مقامی لوگوں کی خاصی تعداد طبی معائنے کے لئے میڈیکل کیمپ میں حاضر ہوئی۔
میڈیکل کیمپ میں فوج کے ماہر ڈاکٹرز نے لوگوں کی طبی جانچ کی اور ان میں مفت ادویات بھی تقسیم کیں۔
مقامی لوگوں نے فوج کی جانب سے کی گئی اس پہل کی ستائش کی اور کہا کہ فوج کی جانب سے طبی سہولیات کے علاوہ دیگر سہولیات بھی پہنچائی جارہی ہے۔
ایک مقامی شخص رستم احمد نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا آج آرمی نے یہاں میڈیکل کیمپ رکھا ہے ہمیں بہت اچھا لگ رہا ہے کیونکہ ہم غریب لوگ ہیں اور ہمارے لیے دوائیاں بھی مفت رکھی ہوئی ہیں ہم اسپتال نہیں جا سکتے کیونکہ وہاں پہ کورونا پیشنٹ ہیں۔
ایک اور خواتین روبینہ عزیز نے کہا کہ ہم آرمی کا شکر ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے یہاں پر میڈیکل کیمپ لگایا ۔
عوام نے اس طرح کے کیمپس کو مستقبل میں بھی منعقد کرانے کی فوج سے اپیل کی تاکہ ’’علاقہ کے پسماندہ لوگ مستفید ہوسکیں۔