اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا کے فعال کیسز: بارہمولہ نے سرینگر کو پیچھے چھوڑ دیا - corona cases in Srinagar

جموں و کشمیر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید نو اموات ہوئی ہیں جس کے بعد یہاں اس وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی کل تعداد 1493 ہو گئی ہے۔

کورونا کے فعال کیسز
کورونا کے فعال کیسز

By

Published : Nov 3, 2020, 6:55 AM IST

بارہمولہ میں کووڈ 19 کیسوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہونے کے بعد اس نے فعال معاملات کے معاملے میں سری نگر کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

بارہمولہ ضلع نے فعال کیسوں کی کل تعداد میں سری نگر ضلع کو پیچھے چھوڑ دیا۔ اس وقت سری نگر میں 1354 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں جبکہ بارہمولہ میں 1394 افراد میں یہ وائرس سرگرم ہے۔

جموں و کشمیر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید نو اموات ہوئی ہے جس کے بعد یہاں اس وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی کل تعداد 1493 ہو گئی ہے۔

تازہ ہلاکتوں میں چھ کا تعلق کشمیر سے اور تین کا جموں سے تھا۔

کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں میں 993 کا تعلق کشمیر سے اور 500 جموں کے رہائشی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس کی تعداد 95 ہزار سے تجاوز

جموں و کشمیر میں 95710 کورونا کیسز پائے گئے ہیں جبکہ ان میں صرف 6080 کیسز فعال ہیں۔ 88140 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details