شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے تحصیل ہیڈ کواٹر سوپور میں اپنی نوعیت کا انوکھا واقعہ دیکھنے کو ملا جب ڈی آئی جی سُجیت کمار نے پنیری فصل لگانے والوں کے ساتھ پنیری لگائی۔
بارہمولہ: ڈی آئی جی نے کاشتکاری میں حصہ لے کر لوگوں کا دل جیت لیا
شمالی کشمیر کے ڈی آئی جی سجیت کمار نے سوپور میں عام لوگوں کے ساتھ پنیری لگانے میں حصہ لیا جس کے بعد لوگوں نے ان کے اس عمل کی کافی سراہنا کی۔
Sujit Kumar joins farmers in sowing paddy
سُجیت کُمار نے جموں و کشمیر پولیس کی شان کو مزید بہتر و مضبوط بنانے کے بعد عام لوگوں کے دل ہی نہیں بلکہ پولیس کے بڑے بڑے آفیسروں کا بھی دل جیت لیا ہے۔
اس وقت سوشل میڈیا پر پنیری لگاتے ہوئے ڈی آئی جی کا ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہا ہے اور لوگ دیکھ کر خوش ہورہے ہیں۔