سرینگر (جموں کشمیر) :شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے قصبہ سوپور میں گزشتہ شام دریائے جہلم میں غرقاب ہونے والے غیر مقامی باشندے کی لاش پیر کی صبح بازیاب کی گئی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق سوپور کے بوہری پورہ علاقے میں اتوار کی شام ایک غیر مقامی شخص اچانک دریائے جہلم میں ڈوب گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ پیش آتے ہی جموں وکشمیر پولیس اور ایس ڈی آر ایف نے مشترکہ آپریشن شروع کر دیا اور 12 گھنٹوں کی مسلسل کاشوں کے بعد لاش پیر کی صبح باز یاب کی گئی۔
متوفی کی شناخت سریندر پرساد ساکنہ بابھنولی، کوشی نگر، اتر پردیش کے بطور ہوئی ہے۔ ادھر، پولیس نے طبی و قانونی لوازمات کی ادائیگی کے لئے لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ پولیس اس ضمن میں مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔ سوپور پولیس کا کہنا ہے کہ لوازمات کی تکمیل کے بعد میت کو آخری رسومات کی ادائیگی کے لیے قانونی وراثاء کے حوالے کر دیا جائے گا۔