اردو

urdu

ETV Bharat / state

Dead Body Retrieved From Jhelum: لاپتہ غیر مقامی نوجوان کی لاش جہلم سے بازیاب - غیر مقامی نوجوان کی لاش جہلم سے بازیاب

سوپور پولیس نے تل بل نامی علاقے سے ایک غیر مقامی مزدور کی لاش برآمد کرنے کے بعد طبی و قانونی لوازمات کی تکمیل کے لیے لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ Non Local Labourer’s Dead Found Retrieved from Jhelum

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Jun 20, 2023, 2:43 PM IST

لاپتہ غیر مقامی نوجوان کی لاش جہلم سے بازیاب

بارہمولہ (جموں و کشمیر) :شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں دریائے جہلم سے پانچ روز قبل لاپتہ ہوئے غیر مقامی مزدور کی لاش برآمد کی گئی۔ لاش کو سوپور کے تل بل نامی علاقے سے بازیاب کر لیا گیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق 13 جون کو ایک مسلم پیر نامی ایک غیر مقامی مزدور سوپور سے لاپتہ ہوا تھا جس کے بعد ان کے دوستوں، ساتھیوں نے پولیس اسٹیشن سوپور میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی تھی۔ رپورٹ درج کیے جانے کے بعد پولیس نے اسے کو ڈھونڈنے کے لیے ایک ٹیم تشکیل دی تھی۔

ادھر، دوپہر کو سوپور پولیس اسٹیشن کو ایک اطلاع موصول ہوئی کہ ایک نامعلوم شخص کی لاش دریائے جہلم کے کنارے موجود ہے جس کے فوراً بعد سوپور پولیس کی ایک ٹیم جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو بازیاب کرکے اپنی تحویل میں لے لیا۔ سوپور پولیس نے لاش کو سب ڈسٹرکٹ ہسپتال پہنچایا جہاں پر اس کا پوسٹ پارٹم کیا گیا اور شناخت کے دوران یہ انکشاف ہوا یہ یہی نوجوان (غیر مقامی مزدور) ہے جس کے گمشدہ ہونے کی رپورت پانچ روز قبل درج کرائی گئی تھی۔

قانونی و طبی لوازمات کی تکمیل کے بعد پولیس نے لاش کو متعلقین کے سپرد کر دیا اور اسے آبائی علاقہ پہنچانے کے لیے تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ دوسری جانب پولیس نے اس ضمن میں معاملہ درج کرکے نوجوان کی موت کی وجہ تلاش کرنے کے لیے تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ موصول ہونے کے بعد ہی موت کی اصل وجہ سامنے آئے گی اور اس رپورٹ کی بنیاد پر ہی مزید تحقیقات کی جائے گی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے ثبوت و شواہد جمع کرنا شروع کر دیے ہیں۔

مزید پڑھیں:Man Found Dead in Sopore: سوپور میں چالیس سالہ شخص مردہ پایا گیا

ABOUT THE AUTHOR

...view details