بارہمولہ:شمالی کشمیر کے قصبہ سوپور میں بظاہر گیس کے اخراج کے باعث دم گھٹنے سے ایک غیر مقامی فرد کی موت جبکہ اس کے دوسرے ساتھی کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔Non local Dies Of Suffocation
ذرائع نے بتایا کہ فروٹ منڈی سوپور میں ایک ٹرک زیر نمبر PB0A6AU – 2925 میں دو دو غیر مقامی افراد کو منگل کی صبح بے ہوش پایا گیا۔دونوں کو اٹھا کر سب ضلع ہسپتال سوپور منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ایک کو مردہ قرار دیا جبکہ دوسرے کو علاج کے لیے داخل کیا گیا۔