اردو

urdu

ETV Bharat / state

‎سڑک نہ ہونے سے عوام پریشان

شیری علاقے کے لوگوں نے سڑک کی خستہ حالی کے بارے میں کئی بار محکمہ آر اینڈ بی سے رجوع کیا تاہم افسران کی عدم توجہی کی وجہ سے سڑکیں نہیں بن سکیں۔

‎سڑک نہ ہونے سے عوام پریشان
‎سڑک نہ ہونے سے عوام پریشان

By

Published : Sep 30, 2020, 6:03 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے شیری علاقے کی سڑکیں خستہ حال ہو چکی ہیں، جس کی وجہ سے عوام کو سخت مشکلات کا سامنہ ہے۔

‎سڑک نہ ہونے سے عوام پریشان

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے کئی بار ضلع انتظامیہ سے اس حوالے سے التماس کیا لیکن آج تک سڑک پر تعمیر کا کام شروع نہیں کیا گیا۔

لوگوں نے مزید بتایا کہ علاقے میں طبی سہولیات کا بھی فقدان ہے۔ سڑک کی خستہ حالی کے بارے میں کئی بار محکمہ آر اینڈ بی سے رجوع کیا تاہم افسران کی عدم توجہی کی وجہ سے یہاں کے لوگوں کو مشکلات درپیش ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بارہمولہ: فروٹ منڈی میں پانی کی قلت

لوگوں نے بتایا کہ جب بھی انتخابات میں سیاسی لیڈران گاؤں کا دورہ کرتے ہیں تو بڑے بڑے وعدے کرتے ہیں، لیکن اس کے بعد کوئی یہاں نہیں آتا۔

مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سڑک کی تعمیر کا کام جلد از جلد شروع کیا جائے تاکہ لوگوں کو مزید مشکلات سے دو چار نہ ہونا پڑے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details