اردو

urdu

ETV Bharat / state

Land To Landless in JK کسی باہر والے کو جموں و کشمیر میں زمین نہیں دی جائے گی، منوج سنہا - غیر مقامیوں کو کشمیر میں زمین

بارہمولہ میں سینما ہال کے افتتاح کے موقعے پر ایل جی سنہا نے کہا کہ ’’جنہوں نے غیر قانونی طور پر سرکاری زمین پر قبضہ کیا ہے وہی لوگ حکومتی اسکیموں پر تنقید کرکے لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔‘‘ No land to be given to outsiders in jammu and Kashmir

کسی باہر والے کو جموں و کشمیر میں زمین نہیں دی جائے گی، سنہا
کسی باہر والے کو جموں و کشمیر میں زمین نہیں دی جائے گی، سنہا

By

Published : Jul 15, 2023, 5:44 PM IST

کسی باہر والے کو جموں و کشمیر میں زمین نہیں دی جائے گی، سنہا

بارہمولہ (جموں و کشمیر):’’پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت کسی باہر والے کو یہاں پانچ مرلہ زمین فراہم نہیں کی جائے گی۔ سیاسی لیڈران نے خود زمین ہڑپ کی ہے اور اب لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔ جموں و کشمیر تعمیر و ترقی کے لحاظ سے بہت آگے پہنچ چکا ہے۔ امن و امان سمیت مزید ترقی کے لیے حکومت، فورسز، پولیس قابل ستائش کام انجام دے رہے ہیں، تاہم مکمل اور دیر پا امن کے لیے ہر ایک شہری کو اپنا تعاون پیش کرنا ہوگا۔‘‘ ان باتوں کا اظہار جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے شمالی کشمیر کے باہمولہ ضلع میں ایک سو نشستوں والے سینما ہال کے افتتاح کے بعد حاضرین سے خطاب کے دوران کیا۔

بارہمولہ ضلع کے ڈاک بنگلوو میں منعقدہ ایک تقریب کے سے خطاب کرتے ہوئے ایل جی نے کہا کہ ’’حکومتی اسکیم پی ایم اے وائی کے تحت گھر منظور ہونے کے بعد کئی لوگوں نے انتظامیہ سے رجوع کیا اور کہا کہ ان کے پاس زمین نہیں ہے جہاں وہ اپنی خواب گاہ تعمیر کر سکیں۔ اس صورت حال کے پیش نظر ایسے افراد کو پانچ پانچ مرلہ زمین فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور ایسے غریب کنبوں کو اپنے ہی اضلاع / تحاصیل میں زمین دی جائے گی۔‘‘ ایل جی نے نام لیے بغیر مقامی سیاسی جماعتوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’خود اپنے دور میں زمین ہڑپ کر بیٹھنے والے، عوام کو اپنے پیروں پر کھڑا ہونے اور خود کے مکان میں رہنے کے مواقع فراہم کیے جانے پر بھی سیاسی اور گمراہ کن بیانات جاری کر رہے ہیں۔‘‘

جموں و کشمیر میں امن و امان کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’کل کا پتھر باز اور او جی ڈبلیو آج حکومتی امداد سے انٹرپرنیور شپ پروگرام شروع کر رہا ہے۔ آئے روز ایسی مثالیں سامنے آ رہی ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’کشمیر کے باشندوں کو گمراہ کرنے کا زمانہ گیا۔ کشمیر کے لوگ اب جان چکے ہیں کہ ان کا کس نے اور کس طرح سے استحصال کیا۔‘‘

مزید پڑھیں:Land allotment row: پانچ مرلہ اراضی پر انتظامیہ کے اعتراضات پر پی ڈی پی کا رد عمل

قبل ازیں ایل جی نے 100 نشستوں والے سنیما ہال کے افتتاح کے موقعے پر کہا کہ ’’مقبول شیروانی ہال، بارہمولہ میں یہ سینما نہ صرف تفریح کا ذریعہ ہوگا بلکہ ان نوجوانوں کے لیے سیکھنے کا ایک بہترین ذریعہ بھی ہوگا جو تعلیم، ٹیکنالوجی اور فن میں مہارت حاصل کرنے کے خواہاں ہیں۔‘‘ ایل جی نے کہا کہ نوجوانوں سمیت جموں و کشمیر کی مجموعی تعمیر و ترقی کے لیے نہ صرف یو ٹی انتظایہ بلکہ مرکزی سرکار بھی سنجیدہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:five marlas to landless, historic : پانچ مرلہ زمین فراہم کرنے کا فیصلہ تاریخی، بی جے پی

ABOUT THE AUTHOR

...view details