اردو

urdu

By

Published : Aug 29, 2020, 9:44 PM IST

ETV Bharat / state

آواس یوجنا سے مدد نہیں ملی

پردھان منتری گرامین آواس یوجنا کے تحت ( ہاوسنگ فار آل) سکیم میں غریب لوگوں کو گھر بنانے کے لئے پیسے دیے جاتے ہیں لیکن شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ کے لگوں کا الزام ہے کہ اس کے لیے آج تک کوئی بھی پیسہ نہیں دیا گیا ہے۔

آواس یوجنا سے مدد نہیں ملی
آواس یوجنا سے مدد نہیں ملی

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ 'سرکار نے ان سے وعدہ کیا تھا کہ آپ لوگ مکان بناؤ۔ ہم لوگوں نے قرض لے کر مکان بنوایا لیکن سرکار نے ابھی تک کوئی پیسہ واگزار نہیں کیا۔

آواس یوجنا سے مدد نہیں ملی

لوگوں کا کہنا ہے کہ ہم کافی مشکلات سے گزر رہے ہیں کیونکہ اس کورونا اور اس کے لاک ڈاون کی وجہ سے کوئی مزدوری بھی نہیں ملتی ہے اور ہم کافی غریب لوگ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قدیم مندر حکومت کی عدم توجہی کا شکار


ہم نے متعلقہ محکمہ سے اور ضلع انتظامیہ سے کاقی بار گزارش کی کہ وہ ہمارے پیسہ واگزار کریں لیکن ہماری کسی نے نہیں سنی۔

ہم سرکار بالخصوص ایل جی اور ڈی سی بارہمولہ سے التماس کرتے ہیں کہ وہ ہماری طرف دھیان دے کر ہماری مشکلات کا ازالہ کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details