جہاں لاک ڈائون کی وجہ سے عوام الناس کو کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے وہیں اسپتالوں میں ادویات کی قلت نے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے ایک مقامی خاتون نے بتایا کہ اس کے خاوند کو کتے نے کاٹا اور وہ فوری طور علاج کے لیے اسپتال پہنچے تاہم انہیں اُس وقت شدید دھچکہ پہنچا جب اسپتال کے عملہ نے انہیں یہ خبر دی کہ اسپتال میں ’’اینٹی ریبیز ویکسین موجود نہیں ہے۔‘‘
مقامی خاتون نے انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’اس مشکل وقت میں جبکہ سرکار عوام الناس کو سہولیات بہم پہنچانے کے بلند و بانگ دعوے کرتی ہے مگر زمینی سطح پر غریب عوام کی مدد کے لیے کوئی سامنے نہیں آتا۔‘‘