بارہمولہ:شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سرحدی علاقے اوڑی میں پولیس نے مختلف جگہوں سے نو منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے اور ان کے قبضے سے لاکھوں روپے کی منشیات کے ساتھ نقدی بھی برآمد کیے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اوڑی کے نام علاقے میں پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ایک رہائشی مکان میں منشیات چھپائی گئی ہے۔ پولیس نے اس گھر کی تلاشی لے کر 490 گرام ہیروئن اور تقریبا 6 لاکھ روپے برآمد کیے اور ان منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار کیے گئے منشیات فروشوں کی شناخت عرفان احمد نجار ولد نوردین نجار محمودہ بیگم کے طور پر ہوئی ہے۔
وہیں یاسین آملہ علاقے میں ایک اور رہائشی مکان میں منشیات چھپائی گئی تھی جب پولیس نے وہاں تلاشی لی تو مکان سے 520 گرام منشیات اور پانچ لاکھ روپے بھی برآمد کی گئیں۔ گرفتار ہوئے منشیات فروش کی شناخت غلام رسول شیخ ولد نور دین شیخ جو کہ نا ملا علاقے سے تعلق رکھتا ہے۔ وہیں پچھ گچھ کے دوران منشیات فروش کی تفتیش کی گئی تو اس نے ایک اور منشیات فروش کا نام بتایا جو کہ اوڑی کے ہتھ لگا علاقے سے تعلق رکھتا ہے جب پولیس نے اس کے گھر کی تلاشی لی گئی تو تلاشی کے دوران 420 گرام منشیات اور لاکھوں روپے نقد رقم بھی برآمد کر لی گئی اور اس منشیات فروش کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ہوئے منشیات فروش کی شناخت محمد عثمان ڈار ولد عبدل عزیز ڈار جو کہ اوڑی کے ہتھ لنگا علاقے سے تعلق رکھتا ہے۔