اردو

urdu

ETV Bharat / state

Reaction on Selective Demolition Drive: ’چُنندہ‘ انہدامی کارروائی افسوس کن، عوامی ردعمل - انہدامی کارروائی کے خلاف غم و غصہ

انہدامی کارروائی کے خلاف جہاں عوامی و سیاسی حلقوں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے وہیں نہال پورہ، پٹن کے باشندوں نے انتظامیہ پر ’’مخصوص افراد کے خلاف ہی انہدامی کارروائی‘‘ انجام دینے کا الزام عائد کیا ہے۔ ‘Selective’ Land Eviction

’چُنندہ‘ انہدامی کارروائی افسوس کن، عوامی رد عمل
’چُنندہ‘ انہدامی کارروائی افسوس کن، عوامی رد عمل

By

Published : Jan 20, 2023, 11:49 AM IST

’چُنندہ‘ انہدامی کارروائی افسوس کن، عوامی رد عمل

بارہمولہ:شمالی کشمیر میں ضلع بارہمولہ کے نہال پورہ، پٹن علاقہ میں ضلع انتطامیہ کی جانب سے تجاوزات کے خلاف کارروائی انجام دی جا رہی ہے۔ ڈی سی بارہمولہ نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ دنوں تجاوزات کے خلاف کارروائی کے دوران ایک سو سے زائد کنال سرکاری اراضی پر سے ناجائز قبضہ ہٹاکر اراضی کو مختلف محکمۂ جات کی تحویل میں دے دیا گیا۔ تاہم اس انہدامی کارروائی پر عوام الناس کی جانب سے سخت مخالفت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

پلہالن، پٹن کے باشندوں نے سرکاری اراضی خصوصاً کاہچرائی پر سے قبضہ ہٹا کر اسے واپس حکومتی تحویل میں لیے جانے کے جموں و کشمیر لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ کے فیصلہ کی ستائش کی تاہم انہوں نے انتظامیہ کی ’’چُنندہ‘‘ کارروائی پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے دعویٰ کیا کہ ’’انتظامیہ کی جانب سے انہدامی کارروائی بلا تفریق اور سب کے لیے یکساں ہونی چاہیے، تاہم زمینی سطح پر ایسا نظر نہیں آ رہا۔‘‘

ایک مقامی نوجوان نے ضلع و تحصیل انتظامیہ پر اثر و رسوخ رکھنے والے افراد کو چھوڑ کر عام عوام پر انہدامی کارروائی کے ذریعے اپنا رعب دکھانے کا الزام عائد کیا۔ مقامی باشندوں کا دعویٰ ہے کہ تحصیل پٹن میں ہزاروں کنال اراضی پر مقامی باشندوں کے ساتھ ساتھ اثر و رسوخ، صاحب ثروت افراد حتیٰ کہ سیاسی کارکنان و لیڈران نے بھی قبضہ کیا ہے۔ لوگوں کا مطالبہ ہے کہ انہدامی کارروائی میں پہلے اثر و رسوخ رکھنے والے افراد، اور جن کے قبضہ میں دس، پندرہ اور اس سے بھی زیادہ اراضی ہے، کو اپنی تحویل میں لے لینا چاہیے۔

مزید پڑھیں:Baramulla anti Encroachment Drive: بارہمولہ میں سینکڑوں کنال سرکاری اراضی بازیاب

ادھر، ایس ڈی ایم پٹن نے ان سبھی الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا: ’’ایسا کچھ بھی نہیں، ہم پہلے کمرشیل اور زیادہ مالیت والی اراضی کو اپنی تحویل میں لے رہے ہیں، جس سرکاری اراضی پر رہائشی مکانات تعمیر ہیں ان کے خلاف فی الوقت کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی، پہلے خالی اراضی اور جہاں تجارتی مراکز قائم کیے گئے ہیں، کو ہی بازیاب کیا جا رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details