بارہمولہ: این آئی اے کی طرف سے بارہمولہ میں مختلف مقامات پر چھاپہ مار کارروائی کا آغاز ہوا ہے۔ NIA Raids Again in Baramulla at Multiple Places۔ شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں آج ایک بار پھر این آئی اے کی طرف سے چھاپہ مار کارروائی کی جارہی ہے۔ NIA Raids in Baramulla
واضح رہے کہ ایک روز قبل بدھ کے روز ضلع بارہمولہ میں قومی تحقیقاتی ایجنسی نے دو الگ الگ جگہوں پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران موبائل فون اور دیگر اہم دستاویزات ضبط کیے تھے۔ شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے حیدر کالونی علاقے میں این آئی اے کی طرف سے چھاپہ مار کارروائی میر صاحب اور حیدر کالونی بارہمولہ میں انجام دی گئی تھی۔ خواجہ باغ حیدر محلہ کے معراج الدین اور اولڈ ٹاؤن میں ظہور احمد کے گھر پر چھاپہ مارا گیا جس میں بتایا جاتا ہے دونوں جگہوں سے موبائل فون اور دیگر کاغذات ضبط کیے گئے تھے۔