اطلاعات کے مطابق ایجنسی نے ہندوارہ کے جگرپورہ علاقے میں جاوید احمد ڈار نامی ایک مقامی شخص کے گھر پر چھاپہ مارا۔ ایجنسی نے ان کی تحویل سے 2 موبائل فونز، ایک لیپ ٹاپ اور گاڑی کے دستاویزات ضبط کیے ہیں۔ جاوید احمد ڈار پاور ڈیولیپمنٹ ڈپارٹمنٹ میں ملازم ہیں۔
واضح رہے کہ این آئی اے کی کئی ٹیمیں کشمیر وارد ہوئی ہیں اور دیویندر سنگھ کیس کی پوچھ گچھ کر رہی ہیں۔ ایجنسی نے اتوار کی صبح سے جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع کے کئی علاقوں میں چھاپہ مارے کارروائیاں انجام دیں جو آج دوسرے روز بھی جاری ہے۔