بارہمولہ:شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور دورو علاقہ میں پولیس کا ایک ایس پی او اپنی رہائش گاہ سے لاپتہ ہوگیا ہے۔ بتایا جارہا کہ مذکوہ ایس پی اور شادی کے محض چار دن بعد اپنے گھر سے لاپتہ ہوئے ہے۔
ذرائع کے مطابق ایس پی او طاہر احمد ڈار ولد محمد اکبر ڈار ساکن ڈورو سوپور گھر سے لاپتہ ہوگئے اور مذکوہ ایس پی او کے بارے میں کوئی اتہ پتہ نہیں چل سکا ہے۔بتایا جارہا ہے کہ لاپتہ ایس پی او کافی عرصے سے ڈپریشن کا شکار تھے۔ذرائع کے مطابق ایس پی او سوپور پولیس اسٹیشن میں تعینات تھا اور چند روز سے وہ گھر چھٹی پر آئے تھے۔
ایک سینیئر پولیس اہلکار نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایس پی او کی اہلیہ نے انہیں اس کے لاپتہ ہونے کی اطلاع دی۔ پولیس نے لاپتہ ایس پی او کی تلاش کرنے اور اس کی حفاظت کو یقینی بنانے کی کوششیں شروع کر دی گئی ہیں۔
وہیں پولیس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ انہیں طاہر کے والد محمد اکبر ڈار کی جانب سے ایس پی او کی کمشدگی کی درخواست موصول ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ درخوست گزار کے مطابق ان کا بیٹا علاج کے لیے اسپتال گیا اور وہاں سے واپس نہیں آیا۔