پرنسپل سیکریٹری زرعی پیداوار اور بہبودِ کساناں ، بھیڑ و پشو پالن نوین کمار چودھری نے ضلع بارہمولہ کا دورہ کیا اور وہاں محکموں کے کام کاج کا تفصیلی جائزہ لینے کے علاوہ ضلع انتظامیہ کی موسم سرما کی تیاریوں کا جائزہ بھی لیا۔
پرنسپل سیکریٹری جوسیکرٹری، اِنچارج ضلع بارہمولہ بھی ہیں۔ انہوں نے باغبانی، زراعت، صحت، تعلیم کے علاوہ دیگر محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ ابتدا میں ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ، بھوپندر کمار نے پاور پوائنٹ پریزنٹیشن کے ذریعے مختلف محکموں کے تحت ترقیاتی سرگرمیوں اور سیکٹر وار کامیابیوں کا تفصیلی جائزہ پیش کیا۔ انہوں نے کووڈ-19 کے کیسز میں حالیہ اضافے کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اٹھائے گئے مختلف اقدامات کے بارے میں بھی بتایا۔
باغبانی کے محکمے کا جائزہ لیتے ہوئے پرنسپل سکریٹری نے کہا کہ 'باغبانی کا شعبہ ہماری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور بڑی تعداد میں لوگ اپنی روزی روٹی کے لیے اس سے وابستہ ہیں۔ زیادہ سے زیادہ مالی فوائد حاصل کرنے کے لیے، پرنسپل سکریٹری نے فارمرز پر زور دیا کہ وہ سبزیوں کی کاشت کے نئے طریقوں کی طرف بڑھیں۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ مقامی کسانوں کو زیادہ آمدنی والی فصلوں کی طرف جانے کے لیے تیار کریں جہاں پر کاشتکار اپنی مقامی پیداوار فروخت کر سکیں۔
چودھری نے کہا کہ بے روزگار نوجوانوں کی حوصلہ افزائی پر زور دیا جانا چاہئے تاکہ وادی میں وسیع امکانات کے حامل زرعی شعبے میں کاروباری صلاحیت کو اپنایا جا سکے۔ اس موقع پر پرنسپل سکریٹریPrincipal Secretary نے محکمہ باغبانی پر زور دیا کہ وہ کسانوں کو روایتی پھل دار درختوں کے بجائے اعلی کثافت والے پودے لگانے کے بارے میں ضروری تربیت اور مشاورت فراہم کرنے کے لیے بیداری کیمپوں کا انعقاد کرے۔