بارہمولہ:شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے رینجی پلہالن علاقے میں جمعرات کے روز ایک سڑک حادثے میں ایک موٹر سائیکل سوار زخمی ہوگیا۔ زخمی شخص کو علاج و معالجہ کیلئے جے وی سی سرینگر ریفر کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق رینجی پلہالن کے مقام پر ایک گاڑی جس کی رجسٹریشن نمبر JK-05G 258 کو ایک موٹر سائیکل، رجسٹریشن نمبر JK-01W 3792 کے درمیان ٹکر ہوئی۔ اس حادثہ کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار زخمی ہوا۔ زخمی شخص کو فوری طور پر علاج کے لیے ٹراما ہسپتال پٹن منتقل کیا گیا، جہاں بعد میں اسے مزید علاج کے لیے جے وی سی سرینگر منتقل کیا گیا۔
زخمی شخص کی شناخت جاوید احمد خان ولد محمد اشرف خان ساکن چہل بونیار کے بطور ہوئی ہے۔پولیس نے اس سلسلے میں گاڑی ڈرائیور کو گرفتار کیا اور اس کے علاوہ گاڑی کو بھی ضبط کیا ہے۔ اس سلسلے میں پولیس نے ایک کیس بھی درج کیا ہے۔ دریں اثناہ، بارہمولہ کے کیری علاقے میں جمعرات کے روز ٹریکٹر کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ڈرائیور کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی۔ متوفی کی شناخت شفقت احمد وانی کے بطور ہوئی ہے۔