اردو

urdu

ETV Bharat / state

سوپور: شعری مجموعہ کی رسم رونمائی - پروفیسر میر محی الدین

شمالی کشمیر میں ضلع بارہمولہ کے گورنمنت ڈگری کالج سوپور میں پیراڈائز رائٹرس گلڈ کی جانب سے ایک ادبی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

سوپور: شعری مجموعہ کی رسم رونمائی
سوپور: شعری مجموعہ کی رسم رونمائی

By

Published : Sep 5, 2020, 7:25 PM IST

پیراڈائز رائٹرس گلڈ کی جانب سے ڈگری کالج سوپور میں ایک ادبی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں جواں سال شاعر، قلمکار اور ادیب پروفیسر میر محی الدین کے شعری مجموعہMother Courage ...Rose Buds under Chinar Shade کی رسم رونمائی انجام دی گئی۔

پروفیسر میر محی الدین کے شعری مجموعہ کی رسم رونمائی کے دوران وادی کے مختلف ادیبوں، قلمکاروں، شعراء اور مقالہ نگاروں نے شرکت کی۔

سوپور: شعری مجموعہ کی رسم رونمائی

اس دوران متعدد مقالہ نگاروں اور ادیبوں نے شعری مجموعے اور پروفیسر میر محی الدین کے زور قلم کا تنقیدی جائزہ لیا۔

تقریب کی صدارٹ سابق ڈائریکٹر نارتھ کیمپس کشمیر یونیورسٹی و ممبر بورڈ آف پروفیشنل ایکزامنیشن ارشاد احمد وانی نے انجام دی، اس کے علاوہ ڈائریکٹر اقبال انسٹی ٹیوٹ کشمیر یونیورسٹی، پرنسپل ڈگری کالج سوپور، چیف ایجوکیشن آفیسر کپوارہ، سابق پرنسپل ڈگری کالج اوڑی کے علاوہ متعدد ماہر تعلیم اور کالم نویسوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر مختلف شعبوں میں کارہائے نمایاں انجام دینے والے افراد کو شہباز میموریل ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details