ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو میں سوپور قصبہ ہائیڈ کالونی کے لوگوں نے انتظامیہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ' معمولی بارش کی وجہ سے قصبہ کی اکثر سڑکیں زیر آب ہوجاتی ہیں۔
معمولی بارش کے سبب سوپور کے بیشتر علاقے زیر آب - ای ٹی وی بھارت
شمالی کشمیر کے قصبہ سوپور میں معمولی بارش سے اکثر وبیشترعلاقے زیر آب ہوجاتے ہیں، جس سے علاقہ کے اکثر لوگ گھروں کے اندر ہی محصور ہوجاتے ہیں۔
معمولی بارش کے سبب سوپور کے بیشتر علاقے زیر آب
اس تعلق سے علاقہ کے لوگوں نے حکومت کے خلاف غم و غصہ کا اظہار کرنے کے ساتھ ہی انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ' مسلسل ہمارے اس کالونی کے ساتھ سوتیلا سلوک کیا جاتا ہے۔ جس سے ہم لوگ کافی پریشانی کی زندگی گزر بسر کرنے پر مجبور ہیں۔
انہوں نے گورنر انتظامیہ کے ساتھ ساتھ ڈپٹی کمشنر بارہمولہ کو اس معاملے میں مداخلت کرنے اور ان مسائل کو دور کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔