اردو

urdu

ETV Bharat / state

MoS Agriculture North Kashmir Visit مرکزی وزیر مملکت بارہمولہ میں حفاظتی اہلکاروں سے ملاقی - بارہمولہ میں مرکزی وزیر مملکت برائے زراعت

بارہمولہ میں مرکزی وزیر مملکت برائے زراعت نے دو روزہ دورے کے دوران کسانوں سمیت مختلف وفود کے ساتھ ملاقات کرکے کئی مسائل پر گفتگو کی۔ MoS Agriculture Kashmir Visit

مرکزی وزیر مملکت برائے زراعت کا کشمیر دورہ
مرکزی وزیر مملکت برائے زراعت کا کشمیر دورہ

By

Published : Nov 3, 2022, 5:07 PM IST

بارہمولہ:مرکزی وزیر مملکت سوشی شوبھا کرندلاجے نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں جموں و کشمیر پولیس اور سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) اہلکاروں کے ساتھ ملاقات کرکے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ مرکزی وزیر مملکت سوشی شوبھا کرندلاجے مرکزی سرکار کے ’’پبلک آؤٹ ریچ پروگرام‘‘ کے تحت کشمیر کے دو روزہ دورہ پر ہیں۔ MoS Agriculture Visits Baramulla meets Security Personnel

مرکزی وزیر مملکت برائے زراعت کا کشمیر دورہ

دورے کے دوران مرکزی وزیر مملکت سوشی شوبھا کرندلاجے نے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور کسانوں، ایگریکلچر شعبہ سے وابستہ تاجرین، میوہ صنعت سے جڑے افراد سمیت مختلف وفود سے ملاقات کی۔ دورے کے دوران وزیر مملکت نے بارہمولہ ضلع میں تعینات حفاظتی اہلکاروں کے ساتھ بھی بات چیت کی۔ وزیر مملکت نے حفاظتی اہلکاروں کے ساتھ 2019 کے بعد کے تبدیلی کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی۔ حفاظتی اہلکاروں نے بھی مختلف مسائل سے وزیر مملکت کو آگاہ کیا۔MoS Agriculture Baramulla Visit

مزید پڑھیں:Union Ministers Kashmir Visit مرکزی وزراء کے دورے صرف سیر سپاٹے، سیاسی رہنماؤں کا ردعمل

ABOUT THE AUTHOR

...view details